جشن عید میلادالنبیﷺکے موقع پر سکیورٹی مکمل اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغان کیا جائے گا، مخدوم عقیل الزمان

بدھ 16 دسمبر 2015 19:40

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء) جشن عید میلادالنبیﷺکے موقع پر سکیورٹی مکمل اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اورتمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغان کیا جائے گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان نے ڈپٹی کمشنر دربار ہال عمرکوٹ میں جشن عید میلادالنبیﷺکی تقریبات منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائیزہ لینے کے لیے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر1 سبھاش چندر ، رینجرز کے آفسر ذوالفقار ، ڈی ایس پی عمرکوٹ علی رضا ،چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، ٹی ایم او ز ، محکمہ حیسکو ،محکمہ صحت، مختلف مکاتب کے فکرو علماء اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عمرکوٹ ضلع میں12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیﷺ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کے لیے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں اور عمرکوٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ،انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹینٹ کمشنرو ں کو ہدایت کی کہ12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیﷺکے حوالے سے اپنے اپنے تعلقوں میں اجلاس طلب کر کے ہدایت دیں اور کنٹرول روم قائم کریں ، انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور مسجدوں میں شب داری کرنے والے نمازیوں کے لیے سکیورٹی کے موثر انتظامات کو مکمل کیاجائے، انہوں نے میونسپل عملے کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹ پر چونے ڈالنے کا انتظامات ، صفائی ستھرائی اور روشنی کے معقول انتظامات فوری کریں اور جلوسوں کے گزرنے والے راستوں میں جہاں کہی کھڈے ہیں وہاں پیچنگ ورک اور گڑہوں کے ڈھکن لگائے جائے اور تمام مسجدوں کے سامنے صفائی کو یقینی بنائیں، انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے ساتھ اپنی میڈیکل موبائل ٹیمیں اور اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنائے،انہوں نے محکمہ حیسکو کو ہدایت کی کہ 01 ربیع اول سے 12 ربیع اول تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ، انہوں نے محکمہ ایجوکیشن اور مقامی این جی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام اسکولوں میں سیرت میلاد النبی ﷺ کی تقریبات منعقد کریں اور حضور اکرام ﷺ کی زندگی کے حوالے سے سیمینار ، تقاریر ، حمدو ثناء، نعت خوانی کے پروگرام منعقد کروائے جائیں جبکہ اس دن بچوں میں میٹھائی تقسیم کی جائے ، اس موقع پر رینجرز کے آفسر ذوالفقار نے کہا کہ رینجرز کی 08 موبائل ٹیمیں ضلع میں گشت کریں گی اورکسی بھی نا خوشگوار واقع کے پیش نظر رینجرز ہائی الرٹ ہوگی ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم شر پسندوں پر نظر رکھیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے عمل سے کسی بھی شخص کی دل آزاری نہ ہو تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دعوت اسلامی کے عمرالدین قادری ، جماعت اسلامی ، جماعت اہل سنت کے علماء اکرام نے اپنے روٹ میپ ، تجاویز اور مسائل پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :