ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کا لیگل اٹارنی چیکرز کے ہمراہ کھارادر مارکیٹ میں گودام پر چھاپہ ، جعلساز گروہ کا اہم رکن گرفتار

بدھ 16 دسمبر 2015 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کا لیگل اٹارنی چیکرز کے ہمراہ کھارادر مارکیٹ میں گودام پر چھاپہ ، جعلساز گروہ کا اہم رکن گرفتار ، گودام سے گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی مشہورِ زمانہ فیبرک کے جعلی تیار کیے گئے بڑی تعداد میں سوٹ(کپڑا) برآمد ، گروہ کی تلاش میں چھاپے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور ٹیکسٹائل کمپنی گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے لیگل اٹارنی، چیکرز (Checkers)نے ایف آئی اے کار]پوریٹ کرائم سرکل کراچی میں ایف آئی آر نمبر 26/2015جرم دفعہ 66-Aکاپی رائٹ آرڈینینس 1962؁ء درج کرائی کہ کھارادر سراج کلاتھ مارکیٹ کے فرسٹ فلور پر واقع گودام میں جعلساز گروہ گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی پورے ملک میں مشہور ِ زمانہ سوٹ ، فیبرک کمپنی کے نام سے جعلی تیار کر کے شہر بھر کی مارکیٹوں میں سپلائی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے گل احمد ٹیکسٹائل ملز کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی ٹیم نے چیکرز کے نمائندے کے ہمراہ کھارادر سراج مارکیٹ کے فرسٹ فلور ر میسرز ایچ ایم حنیف نامی کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر گروہ کے اہم رکن نعمان کو گرفتار کر کے گل احمد ٹیکسٹائل ملز کے نام سے تیار کئے گئے بڑی تعداد میں جعلی سوٹ ، فیبرک برآمد کر لیے ۔ جبکہ جعلساز کمپنی کے مالکان حاجی محمد حنیف، محمد حذیفہ اور حاجی محمد مبوب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :