یوم شہدائے پشاورپر وزیراعظم کاخطاب قومی امنگوں کی ترجمانی ہے: علی اکبرگجر
قومی مسائل پر ملک کے تمام ادارے متحد ہیں ٗدشمنوں کو بالآخر شکست فاش ہو گی،رہنماء (ن) لیگ سندھ
بدھ 16 دسمبر 2015 20:06
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ یوم شہداپر وزیراعظم کاخطاب قومی امنگوں کی ترجمانی ہے۔پشاور میں اس اہم دن سیاسی اور عسکری قیادت کی ایک ساتھ موجودگی اور شہیدوں کومتفق ہو کر خراج عقیدت پیش کرنے سے صاف ظاہر ہے کہ قومی ایشوزپر تمام ادارے متحد ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہم قدم ہیں اورانشااﷲ دشمنوں کو بالآخر شکست فاش ہو گی۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت افواج پاکستان کی قربانیوں کی دل سے قدر کرتی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ میں حکومت اور فوج کے دل ایک ساتھ دھڑک رہے ہیں۔ قائد جمہوریت میاں محمدنوازشریف نے سانحہ پشاور کے شہدا کی برسی پراپنے سچے جذبات سے ثابت کردیا کہ وہ دہشت گردی پر کسی مصلحت سے کام نہیں لیں گے اوراس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.