کتب خانہ جات مطالعاتی ذوق کی تسکین کے علاوہ مستحق افراد کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں:ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

بدھ 16 دسمبر 2015 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہا ہے کہ کتب خانہ جات (لائبریریز) مطالعاتی ذوق کی تسکین کے علاوہ مستحق افراد کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ،جتنی زیادہ لائبریریز میں کتابی ذخیر ہ زیادہ ہوگا اتنا ہی عوام الناس استفادہ حاصل کر سکیں گے جب کہ لائبریری کی تعمیر وترقی کے لئے پر سکون ماحول کا خصوصی خیال رکھاجائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈائریکٹر لائبریریز طلعت شکیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریریز جمشید زون محمد سمیع ، ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ زاہدجعفری کے ہمراہ اختر کالونی لائبریری، نشتر پارک لائبریری اورخالد بن ولید روڈمیں سینٹرل آئی لینڈ پر کاموں کے معائنے کے دوران کیا اختر کالونی لائبریری کے معائنے کے دوران انھوں نے ہدایت دی کہ لائبریر ی میں تعمیراتی کاموں کاآغاز کیا جائے جبکہ لائبریری کی تعمیر و ترقی میں لائبریری کی ضروریات کا خصوصی خیال رکھا جائے جبکہ نشتر پارک لائبریری میں تعمیراتی کام کا80 فیصدحصہ مکمل کر لیاگیاہے انھوں نے ہدایت کی کہ بقیہ20 فیصد کام بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ،خالد بن ولید روڈ کو ماڈل روڈبنانے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سینٹرل آئی لینڈ کوخوبصورت بنایاجارہاہے،خالد بن ولید روڈ شہر کی معروف شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے لہذا جاری ترقیاتی کاموں کوتیزی سے مکمل کیاجائے سینٹرل آئی لینڈ شاہراہ کی خوبصورتی کااہم ذریعہ ہوتی ہیں جبکہ ہریالی کے فروغ کے لئے بھی سینٹرل آئی لینڈ سے استفادہ حاصل کیاجاتا ہے لہذا ہریالی کے فروغ کے لئے ان کا بھر پور استعمال کیا جائے ۔