"مجھ پر اور میرے بچوں پر فائر مت کرو"

muhammad ali محمد علی بدھ 16 دسمبر 2015 20:33

"مجھ پر اور میرے بچوں پر فائر مت کرو"
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16دسمبر 2015 ء) ڈان نیوز ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق الطاف حسین اے پی ایس میں 15 سال سے انگلش پڑھا رہے تھے۔ جس روز حملہ ہوا وہ ان کی چھ سالہ بیٹی خولہ کا اسکول میں پہلا دن بھی تھا۔ انہوں نے بیٹی کے داخلے کے امور مکمل کیے ہی تھے کہ فائرنگ شروع ہوگئی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو ایک اور ٹیچر کے حوالے کیا، وہ دونوں جلد فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب الطاف حسین باہر نکلے اور تین مسلح افراد کا سامنا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی داڑھی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’اسے دیکھو۔ مجھ پر اور میرے بچوں پر فائر مت کرو‘۔ حملہ آوروں نے اس کا جواب گولیوں سے دیا اور انہیں مرنے کے لیے چھوڑ کر چلے گئے۔جسم میں آٹھ گولیوں کے باوجود، جنھوں نے ان کے لیے حرکت کرنا ناممکن کردیا تھا، الطاف حسین کسی نہ کسی طرح خود کو دھکیلتے ہوئے ایک کمرے میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا۔ فوجی اہلکار وہان چند گھنٹوں بعد پہنچے اور انہیں بچالیا گیا تاہم اسی موقع پر یہ خبر بھی ملی کہ ان کی بیٹی جاں بحق ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :