وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سپورٹس کنٹری بنے گا‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

لاہور میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے کھلاڑی ووشو چمپئن شپ میں شرکت کرکے ملکی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ کررہے ہیں،عثمان انور کا نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہونیوالی بین الصوبائی ووشو چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 16 دسمبر 2015 20:34

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سپورٹس کنٹری بنے گا‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں جتنا ٹیلنٹ ہے اور جس شوق و جذبے سے وہ کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سپورٹس کنٹری بنے گا، لاہور میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے کھلاڑی ووشو چیمپیئن شپ میں شرکت کرکے ملکی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرانتظام منعقد ہونیوالی بین الصوبائی بوائز اور گرلز ووشو چیمپیئن شپ کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں سے آنیوالے کھلاڑیوں کا دورہ لاہور ان کی زندگی کا یادگاردورہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میں وزیراعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف، چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب جناب حمزہ شہباز شریف اور حکومت پنجاب کی جانب سے دوسرے صوبوں سے آنیوالے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کیلئے بہت زیادہ کام کررہی ہے، دوسرے صوبوں کی ٹیمیں پنجاب آرہی ہیں پنجاب کی ٹیمیں بھی دوسرے صوبوں میں جارہی ہیں جس سے ملی یکجہتی کو فروغ مل رہا ہے، نوجوان کھلاڑی محنت اور لگن سے کھیلیں، کامیابی ان کا مقدر ہوگی۔

قبل ازیں جمنیزیم ہال آمد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بچوں نے ان کو گلدستہ پیش کیا۔ بین الصوبائی ووشو چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں سپورٹس بورڈ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انورنے بین الصوبائی ووشو چیمپیئن شپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیااور ان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا، تمام صوبوں کے کھلاڑیوں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔ چیمپیئن شپ کے پہلے روز پنجاب نے سونے اور چاندی کے 2،2سندھ نے سونے کے 2 ، بلوچستان نے کانسی کے 2 جبکہ خیبر پختونخوا نے کانسی کا ایک تمغہ جیتا۔

متعلقہ عنوان :