کرپٹ عناصر کی گرفتاری کی مشروط اجازت عدل و انصاف کے منافی ہے،آفاق احمد
کرپشن بھی دہشت گردی کی شکل ہے]جرم کوئی بھی کرے اسکا مکمل احتساب ہونا چاہئے
بدھ 16 دسمبر 2015 22:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے سندھ اسمبلی سے رینجرز اختیارات میں توسیع کی قرارداد منظوری پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان سرکاری ملازمین اور کرپٹ عناصر کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت کی پیشگی اجازت کی شرط عدل و انصاف کے منافی ہے ۔جرم خواہ کوئی بھی کرے اسکا مکمل احتساب ہونا چاہئے۔
چیئرمین آفاق احمد نے کہا رینجرز کو لولے لنگڑے اختیارات دینا سندھ کے شہریوں کے ساتھ مذاق ہے،دہشت گردی صرف کسی کو قتل کرنا ہی نہیں ہوتی آج کے دور میں دہشت گردی کیلئے سرمایہ فراہم کرنے اور اس سرمائے کے حصول کیلئے بدعنوانی اور کرپشن بھی دہشت گردی ہی کے زمرے میں آتی ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ رینجرز نے قیام امن کیلئے جو قربانیاں دیں اسکے اعتراف میں غیر مشروط اجازت اور مکمل اختیارات دیئے جانے چاہئے تھے لیکن سندھ حکومت نے اپنے طرز عمل سے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اسے عوام اورملک کی بجائے کرپشن کے سمندرمیں غوطے لگانے والے عزیز ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.