جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز پریونٹو کی کارروائی، مسافر سے اعلیٰ معیار کی کوکین برآمد کرلی گئی

بدھ 16 دسمبر 2015 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز پریونٹو کی کارروائی، مسافر سے اعلیٰ معیار کی کوکین برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز پریونٹو نے کارروائی کرکے مسافر سے اعلیٰ معیار کی کوکین برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

نائیجیریا سے آنے والے مسافر سے 1.4 کلوگرام کوکین برآمد کی گئی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق ضبط شدہ کوکین کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ملزم نے کوکین کو پیٹ کے اندر کیپسولز میں چھپا رکھا تھا۔ مسافر پرواز نمبر EK-602 کے ذریعے کراچی آیا تھا۔ برآمد ہونے والے کیپسولز کی تعداد 75 ہے۔ واضح رہے کہ کسٹمز کی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رواں ہفتے میں یہ دوسری کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :