پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جانے نہ دینے پر رکن سندھ اسمبلی نواب تیمور تالپور آگ بگولہ ہوگئے

بدھ 16 دسمبر 2015 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی نواب تیمور تالپور کو دروازے پر ہی روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی نواب تیمور تالپور کو سیکورٹی اہلکاروں نے اندر جانے سے روک دیا جس پر رکن سندھ اسمبلی نواب تیمور آگ بگولہ ہوگئے۔ نواب تیمور تالپور کا سیکورٹی اہلکاروں سے کہنا تھا کہ کافی دیر سے دروازہ کھٹکٹارہا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی اہمیت ہے ہماری نہیں۔ وزیراعلیٰ آیا تو آپ دروازہ بند کروگے۔

متعلقہ عنوان :