پاکستان لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے، امریکہ

جمعرات 17 دسمبر 2015 00:02

پاکستان لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے، امریکہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر۔2015ء) امریکہ نے ایک بار پھر لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان کو مزید اقدامات کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیمیں پاکستان سمیت خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندہ رچرڈ اولسن نے کانگریس کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کیلئے دباو ڈالتے رہیں گے۔

یہ تنظیمیں پاکستان سمیت خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ قومی ایکشن پلان پر بھی پیش رفت ہوئی۔دہشت گردں میں کمی ہوئی اس کے علاوہ کراچی کی صورتحال بھی بہتر ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھارت سے تجارتی تعلقات اچھے کرے۔