ورڈ آف دی ائیر 2015

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 دسمبر 2015 02:19

ورڈ آف دی ائیر 2015
چڑیا گھر کے مصور جانوروں کے فن پاروں کی نیلامی لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16دسمبر 2015 ء) ورڈ آف دی ائیر 2015 کوئی مخصوص لفظ نہیں بلکہ مختلف الفاظ کا حصہ ہے۔مریم ویبسٹر کے مطابق لاحقہ ازم(ism) کوورڈ آف دی ائیر 2015 ہے، جو مختلف الفاظ کے ساتھ سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔اس لاحقے سے بننے والے الفاظ جیسے socialism، faminism، communism، fascism، racism، capitalism اور سب سے بڑھ کر terrorism کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

(جاری ہے)

مریم ویبسٹر کے مطابق مختلف واقعات کی صورت میں مختلف الفاظ کی تلاش میں اضافہ ہو جاتا ہے۔نومبر کے مہینے میں سیاہ فام پولیس آفیسر کی جانب سے سیاہ فام شخص کو مارے جانے کے بعدracism کی تلاش میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے شروع ہونے کے بعد سے facism کی تلاش میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ مزید دلچسپ اعداد وشمار کے مطابق خواتین نے 2015 میں اوسطاً 73 لاکھ اور مرد حضرات نے 25 لاکھ 55 ہزار الفاظ بولے۔