کراچی : 7 روزہ ریمانڈ ختم ، ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب عدالت پہنچا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 10:42

کراچی : 7 روزہ ریمانڈ ختم ، ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب عدالت پہنچا دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کا نیب کو دیا گیا 7 روزہ ریمانڈ ختم ہو گیا ہے . ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ڈاکٹر عاصم حسین کو آج نیب کی عدالت مین پیشی کے لیے نیب کورٹ لایا گیا .

(جاری ہے)

جہاں نیب کی جانب سے ان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی . ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ، بیٹی اور وکلا بھی عدالت میں موجود ہیں. واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر اختیارات کے غیر قانونی استعمال اور زمینوں پر قبضے سمیت دیگر خرد برد کے الزامات بھی عائد ہیں. جس پر انہیں 7 روزہ ریمانڈ پر نیبب کے حوالے کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :