امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز سال 2015ء بہترین سپورٹس شخصیت قرار

جمعرات 17 دسمبر 2015 11:12

امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز سال 2015ء بہترین سپورٹس شخصیت قرار

واشنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) ٹینس کی دنیا کی نمبر ون کھلاڑی سرینا ولیمز کو امریکی میگزین نے سال 2015ء کی بہترین سپورٹس شخصیت قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرینا ولیمز نے رواں برس بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں جن میں آسٹریلین ، فرنچ اور ومبلڈن شامل ہیں ۔ رواں سال سرینا کو 53 میچز میں صرف تین بار مخالف کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔