فیصل آباد،گھریلوتنازع پر خاتون کی3 بچیوں سمیت خود کشی کی کوشش،دو بیٹیاں دوران علاج دم توڑ گئیں

جمعرات 17 دسمبر 2015 11:18

فیصل آباد،گھریلوتنازع پر خاتون کی3 بچیوں سمیت خود کشی کی کوشش،دو بیٹیاں ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء ) فیصل آباد میں گھریلو تنازع پرخاتون نے تین بچیوں سمیت خود کشی کی کوشش کی جنہیں اہل محلہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے نواحی علاقے مکوآنہ کی رہائشی بتیس سالہ خاتون نے گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ ہو کر تین بچوں سمیت مبینہ طور پر زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی، چاروں متاثرہ افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چاروں متاثرہ افراد کے جسم سے زہر نکال دیا گیا ہے تاہم ان کی حالت اب تک تشویشنا ک ہے۔ دو بیٹیاں دوران علاج دم توڑ گئیں،ماں موت کی کشمکش میں ہے ،تیسری بیٹی کی حالت بہتر ہے۔ڈھڈی والا کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی نے گھریلو حالات سے تنگ ہوکر اپنی تین بیٹیوں کوگندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں اور بعد میں خود بھی گولی نگل لی۔ 8ماہ کی نور فاطمہ اور 6سالہ بسمہ انتقال کر گئیں۔

متعلقہ عنوان :