فیصل آباد :گھریلو تنازع پر ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

جمعرات 17 دسمبر 2015 11:20

فیصل آباد :گھریلو تنازع پر ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر2015ء) فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر خاتون نے اپنی تین بیٹیوں کو زہر دے دیا ، دو بیٹیاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں جبکہ ایک کو ڈاکٹرز نے بچا لیا ، احساس جرم پر ماں نے خود بھی زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کا گھریلو اخراجات کے حوالے سے اپنے خاوند سے جھگڑا رہتا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی دونوں میں گھریلو اخراجات کے حوالے سے بحث ہوئی جس پر تلخ کلامی بڑھ گئی تو خاتون نے اپنی بیٹیوں کو زہر دے کر خود بھی خودکشی کی کوشش کی ، حالت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دو بچیاں دم توڑ گئیں ۔