ممبئی: ائیر انڈیا کا ملازم جہاز کے انجن میں پھنس کر ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 11:32

ممبئی:  ائیر انڈیا کا ملازم جہاز کے انجن میں پھنس کر ہلاک

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : یوں تو ائیر پورٹ پر مختلف نوعیت کے حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں کریش لینڈنگ سمیت انجن میں خرابی کے باعث جہاز کا گر کر تباہ ہو جانا بھی شامل ہیں لیکن ممبئی ائیر ہورٹ پر اپنی ہی نوعیت کا ایک منفرد حادثہ پیش آیا. جب ائیر انڈیا کا ایک ملازم جہاز کے انجن میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بے نمبر 28 پر ممبئی سے حیدر آباد جانے والی پرواز619-AI روانگی کی تیاریوں میں تھی جسے ائیر پورٹ سے8 بجکر 44 منٹ پر ائیر پورٹ سے روانہ ہونا تھا.

جس کے انجن نے اسٹارٹ ہوتے ہی وہاں موجود ائیر انڈیا کے ملازم کو اپنی جانب کھینچ لیا جس پر ملازم انجن میں پھنس کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا . اس حادثے کے بعد پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی .ملازم کے جسم کے ٹکڑے ہو جانے کے سبب لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی . ائیر انڈیا حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے پر ہمیں شدید دکھ ہے اور ہم دکھ کی اس گھڑی میں ملازم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں.

متعلقہ عنوان :