سنی لیون کو بالی ووڈ میں رہنے کے لیے میری کاپی کرنا ہوگی‘راکھی ساونت

جمعرات 17 دسمبر 2015 11:40

سنی لیون کو بالی ووڈ میں رہنے کے لیے میری کاپی کرنا ہوگی‘راکھی ساونت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ میں اپنے بیباک اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ سنی لیون کو بالی ووڈ میں رہنے کے لیے میری کاپی کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کو اداکارہ سنی لیون کی بھارتی فلم نگری میں انٹری کبھی بھی ایک آنکھ نہ بھائی اسی وجہ سے وہ سنی لیون پرطنزکا کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیتیں یہی نہیں متعدد بارپیشہ وارانہ حسد رکھتے ہوئیہوئے ادکارہ سنی لیون سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب موصوفہ نے سنی لیون کو فلم انڈسٹری میں رہنے کے لیے خود کو کاپی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انڈسٹری کی تمام اداکارائیں میرے کردار اور اسٹائل کی کاپی کرتی ہیں اسی لیے اب تک میرے کئی کردار دوبارہ فلموں میں نبھائے جاچکے ہیں جس میں سرفہرست نام سنی لیون کا ہے تاہم سنی لیون کو بالی ووڈ میں رہنے کے لیے میری کاپی کرنا ہوگی۔واضح رہیکہ اداکارہ سنی لیون اپنی نئی آنے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔