اینڈی مرے نے فیملی کے لئے ٹینس کا کیریئر چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 11:44

اینڈی مرے نے فیملی کے لئے ٹینس کا کیریئر چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) برطانوی عالمی نمبر دو ٹینس سٹار اینڈی مرے نے فیملی کیلئے ٹینس چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب انہیں فیملی کے ساتھ رہناچاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق اینڈی مرے اور کم سیئرز فروری میں ماں باپ بننے والے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹینس سٹار کہتے ہیں کہ پہلے بچے کی آمد ان کی زندگی تبدیل کرکے رکھ دے گی ، وہ بچے کی پیدائش کے وقت اپنی شریک حیات کیساتھ رہنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ کوئی بھی ایونٹ چھوڑنے پر تیار ہیں ، مرے کے مطابق کھیل میں فیملی سے دور رہنا پڑتا ہے تاہم وہ فیملی کیلئے کیریئر چھوڑ دیں گے ۔ یاد رہے کہ اینڈی مرے پہلے بچے کی پیدائش کے باعث آسٹریلین اوپن سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں ۔