ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا گھاٹے کا سودا ہے ، آندرے رسل

جمعرات 17 دسمبر 2015 11:58

ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا گھاٹے کا سودا ہے ، آندرے رسل

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندر ے رسل نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو گھاٹے کا سودا قرار دے دیا ، ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کے اظہار کے دوران ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کیلئے 5 روزہ کرکٹ کھیلنا مالی طور پر فائدہ مند نہیں ہے کیوں کہ صرف ویسٹ انڈیز کیلئے کھیل کر وہ گھریلو ضروریات پوری نہیں کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بعض دیگر تجربہ کار ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل ، ڈووین براوو ، سیمیول بدری ، ڈیرن سیمی اور کیرون پولارڈ بھی ملک کی بجائے مالی طور پر فائدہ مند ٹی ٹونٹی لیگز کھیل رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :