پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا قومی ویمن ہینڈ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:02

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا قومی ویمن ہینڈ بال ٹیم کے تربیتی ..

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17دسمبر۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے گزشتہ روز قومی ویمن ہینڈ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ اور جناح فٹنس سنٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے قومی ویمن ہینڈ بال ٹیم کی کھلاڑیوں سے پاکستان سپورٹس بورڈ سے ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا، قومی ٹیم کے کوچ نصیر احمد اور اسسٹنٹ کوچ بابر سلطان نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ قومی ویمن ہینڈ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 20 خواتین پلیئرز حصہ لے رہی ہیں، قومی ٹیم پہلی بار سیف گیمز میں شرکت کرے گی۔

بعد میں ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے جناح فٹنس سنیٹر کا بھی دورہ کیا، فٹنس سنٹر کے انچارج انصر عباس نے بتایا کہ سنٹر میں تمام مشینری ٹھیک کام کر رہی ہے۔