اونٹ کے بچے کو چومنے پر نئی نویلی دلہن کو طلاق

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 17 دسمبر 2015 12:03

اونٹ کے بچے کو چومنے پر نئی نویلی دلہن کو طلاق

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر2015ء) سعودی عرب میں نئی نویلی دلہن کو اونٹ کے پیدا ہونے والے بچے کو چومنا بہت مہنگا پڑ گیا۔اس نئی نویلی دلہن نے اپنی ساس کے سامنے ہی اس کے فارم پر اونٹ کے بچے کو پیار کیا، جو اس کی ساس کو برا لگ گیا۔ساس نے فوراً ہی بیٹے سے نئی نویلی دلہن کو طلاق دلوا دی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اسے اس کی ماں نے ایسا کرنے پر مجبور کیا، کیونکہ اونٹ کو چومنا معاشرتی اور مذہبی اقدار کے خلاف ہے۔

شوہرنے بتایا کہ وہ اپنی ماں کے حکم کی نافرمانی نہیں کر سکتا تھا، کیونکہ ماں نے قسم کھائی تھی کہ اگر وہ طلاق نہیں دے گا تو وہ اسے عاق کر دے گی۔ صدا اخبار نے جگہ کا نام لکھے بغیر بتایا کہ اگلے دن شوہر بیوی کے گھر گیا تھا تاکہ بیوی کے کپڑے اور دیگر چیزیں اسے واپس کر سکے مگر وہاں بیوی نے ہی شوہر سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کا دل دکھانا نہیں چاہتی تھی، اس نے تو بس اونٹ کے بچے کی پیدائش پر خوشی میں اسے چوما تھا۔

(جاری ہے)

شوہر نے قائل ہو کر بیوی سے دوبارہ شادی کر لی اور پھر اسے گھر لے آیا۔ گھر آنے کے بعد شوہر نے دوبارہ بیوی کو طلاق دینے سے انکار کر دیا، جس پر شوہر کی ماں نے اپنے بیٹے اور بہو کو گھر سےنکال دیا۔ اب شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اپنی سسرال میں رہتا ہے۔ بیوی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے مگر اب وہ اپنی ساس کے ساتھ نہیں رہے گی۔