بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہو گا

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:12

بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ ہفتہ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس ، جی سکس میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ‘ مینز ڈبلز ‘ لیڈی سنگلز ‘ انڈر 18 ‘ انڈر 14 اور سینئر ڈبلز کیٹگریزکے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔