کرینہ کپور کا ذہنی مریضہ کاکردار نبھانے سے انکار

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:40

کرینہ کپور کا ذہنی مریضہ کاکردار نبھانے سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ذہنی مریضہ کاکردار نبھانے سے انکارکردیاہے۔بتایا گیاہے کہ ہدایتکار راج کمار گپتا نے کرینہ کو اپنی نئی فلم میں بیمار حیسنہ کا کردار نبھانے کی کی پیشکش کی جسے کرینہ نے نبھانے کی حامی بھرلی مگر جب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہیں تو انھوں نے اس کردار کو کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خود کو ذہنی مریضہ کے کردار کے لیے موضوع نہیں سمجھتی اس لیے فلم میں کام نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

کرینہ کے عین وقت پر انکار نے ہدایتکار راجکمار گپتا کو پریشانی میں مبتلا کردیاہے اور وہ نئی اداکارہ کی تلاش میں ہیں تاکہ فلم کی شوٹنگ بروقت شروع کی جاسکے ۔