آئس ایج فائیوکا پانچواں حصہ اگلے برس پردہ اسکرین کی رونق بنے گا

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:41

آئس ایج فائیوکا پانچواں حصہ اگلے برس پردہ اسکرین کی رونق بنے گا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء)آئس ایج سیریز کے پرستاروں کے لیئے خوش خبری، پانچواں حصہ آئس ایج فائیو کولیڑن کورس اگلے برس سنیما اسکرین کی زینت بنے گا۔تیرہ برس پہلے آنے والی فلم آئس ایج سیریز کا پانچواں حصہ بھی جلد پردہ اسکرین پر آنے والا ہے جو بچوں بڑوں سبھی کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دے گا۔

(جاری ہے)

نکلا ہے پھر سے شرارتی اسکارٹ اپنے پرانے مشن پر لیکن اس بار پڑجاتا ہے ایک بڑی مشکل میں شٹل میں ہوکر سوار پہنچ جاتا ہے خلا میں جہاں اپنے بے وقوفیوں سے لے آتا ہے ایک نیا طوفان۔

ادھر نیچے زمین پر میمتھ اور اس کے ساتھی اسکریٹ کی اس حرکت سے انجان ہیں اور آسمان سے برسنے والے گولوں سے بچنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ آئس ایج فائیو کولیڑن کورس میں ہے اور بھی بہت کچھ ہے جو فلم بینوں کو پسند آئے گا۔