کراچی : نیب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 12:49

کراچی : نیب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو 7 روزہ ریمانڈ کے ختم ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا . عدالت میں نیب کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی .

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع کر کے دوبارہ نیب کے حوالے کر دیا . یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن ، منی لانڈرنگ ، اختیارات کے ناجائز استعمال ، سرکاری زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی تجاوزات کا الزام عائد ہے جس ضمن میں تحقیقات کے لیے انہیں نیب کے حوالے کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :