جمہوریت کے چھتری تلے ملک میں لوٹ مار ہورہی ہے،شیخ رشید

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:55

جمہوریت کے چھتری تلے ملک میں لوٹ مار ہورہی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کے درمیان یہ سمجھوتہ طے ہے کہ پانچ سال تمہارے پانچ ہمارے ، جمہوریت کے چھتری تلے جتنی لوٹ مار پاکستان میں ہورہی ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے جو قراردادپیش ہوئی یہ قومی اداروں کی توہین ہے قرارداد میں یہ کہا گیا ہے کہ دہشتگرد کے کسی معاون کو بغیر اجازت گرفتار نہیں کیاجاسکتا رینجرز کسی ادارے یا دفتر میں داخل نہیں ہوسکتے اس ملک میں فوج کی قربانیوں کو پس پشت ڈالا جارہا ہے اگر صوبائی حکومت چوروں لٹیروں اور ٹارگٹ کلرز اور دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کے ساتھ کھڑی ہے تو رینجرز کو کوئی فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے رینجرز کو چاہیے کہ وہ صوبائی حکومت کو اپنے حالت پر چھوڑ دے اور کراچی سے واپس آجائے تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ وہ کیا ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے درمیان یہ انڈرسٹینڈنگ ہے کہ پانچ سال تمہارے اور پانچ سال ہمارے لیکن نواز شریف کو اگلے تین ہفتوں میں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ملک کے ساتھ ہیں یا چوروں اورلٹیروں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو اس ریزولیشن کی ضرورت نہیں ہے رینجرز کے اقدامات کو پوری قوم جانتی ہے کہ کراچی میں امن وامان قائم کرنے کیلئے رینجرز نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا

متعلقہ عنوان :