ورلڈ ٹی 20 میں روایتی حریف پاک بھارت کا میچ سب سے بڑا میچ

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:56

ورلڈ ٹی 20 میں روایتی حریف پاک بھارت کا میچ سب سے بڑا میچ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) ورلڈ ٹئی ٹوئنٹی 2016 میں روایتی حریف پاکستان اورہندوستان کے درمیان میچ ایونٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا تاہم کچھ اور میچز بھی ہیں جن میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔پاک-انڈیا کرکٹ میچ کے علاوہ ورلڈکپ 2015 کے فاتح آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کو بھی خاص اہمیت دی جارہی ہے جہاں نیوزی لینڈ فائنل میں ہوئی اپنی شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گا جبکہ آسٹریلیا اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے گا۔

8 مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کل16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور8 شہروں میں مجموعی طور پر 35 مقابلے ہوں گے جبکہ فائنل ایڈن گارڈن کولکتہ میں 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔یہاں 5 خاص میچوں کی فہرست دی جا رہی ہے جن میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ میچ ہمیشہ سے ہی بہت خاص ہوتاہے، ورلڈٹی ٹوئنٹی2016 کے گروپ 2 میں دونوں ٹیموں کا میچ 19 مارچ کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سٹیڈیم دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کی تاریخ پر بات کرنا غیر اہم معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ مقابلہ نہ صرف دو ملکوں کے شائقین کے لیے خاص ہوتا ہے بلکہ پوری دنیا میں موجود کرکٹ کے مداح بھی اس میچ سے محظوظ ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ 2015 کے فائنل کے بعد دونوں ٹیمیں مختصر طرز کی کرکٹ میں پہلی دفعہ آمنے سامنے ہوں گی، 18 مارچ کو دونوں ٹیموں کا میزبان دھرم شالا ہی ہوگا جو نیوزی لینڈ کے لیے ٹورنامنٹ کا پہلا اور آسٹریلیا کے لیے دوسرا میچ ہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 22 مارچ کو موہالی میں ہوگا، ماضی میں 2009 اور 2010 میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلے ہوئے تھے جس کی بنیاد پر توقع کی جارہی ہے کہ اس دفعہ پھر دونوں ٹیمیں بہترین مقابلہ کریں گی۔

اب تک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے چار میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے، پاکستان 3 اور نیوزی لینڈ ایک میچ میں کامیابی حاصل کرسکا۔گروپ1 جنوبی افریقہ اور انگلینڈورلڈکپ 2015کے گروپ مرحلے سے ہی باہر ہونے والی انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کو ہرانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ ان کے پاس بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑی موجود ہیں جبکہ وہ 2010 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے چیمپیئن بھی ہیں تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ان کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا نہیں ہے گروپ1 بنگلور، سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی چیمپیئن سری لنکا اور سابق چیمپیئن ویسٹ انڈیز بنگلور میں 20 مارچ کو مدمقابل ہوں گے جو دونوں ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہو گا۔

سری لنکا ویسٹ انڈیز کو ابھی تک 6 مقابلوں میں 5 دفعہ ہرا چکا ہے، واحد شکست 2012 کے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں ہوئی تھی جب ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی چیمپیئن بن گیا تھاورلڈ ٹی ٹونٹی کا آغاز 8 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 اپریل کو کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :