لاہور : اورنج لائن ٹرین لاہور کا تاریخی مائل سٹون کھا گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 13:09

لاہور : اورنج لائن ٹرین لاہور کا تاریخی مائل سٹون کھا گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : لاہور میں زیر تعمیر اورنج لائن ٹرین نے لاہور کے ورثے کا نقصان کر وادیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی کھُدائی کے دوران لاہور کا تاریخی مائل سٹون غائب ہو گیا ہے جس کی اطلاع ملتے ہی محکمہ آثارٍ قدیمہ نے تاریخی مائل سٹون کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے. تاریخی پتھر مائل سٹون قریباً 100 سال سے مون لائٹ سینما کے سامنے نصب تھا. ذرائع کے مطابق مائل اسٹون کو مون لائٹ سینما گھر کے سامنے گرین بیلٹ سے اُکھاڑا گیا. جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تاریخی پتھر مائل اسٹون کو واسا کے ٹرک میں لاد کر لے جایا گیا تھا. تاہم مائل اسٹون کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :