اسلام آباد ہائیکورٹ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف درخواست کی سماعت 22 دسمبر کو کریگا

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:11

اسلام آباد ہائیکورٹ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف درخواست کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر پر تاحیات پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت22 دسمبر کو کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کیاکسی کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی تاحیات پابندی لگ سکتی ہے، کیا صرف قیاس کی بنیاد پرکسی کیخلاف کیس چل سکتاہے، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں محمد عامر، آصف، سلمان کو ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پی سی بی کو سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے سے روکا جائے، پی سی بی کے آئین میں کرپشن کیلئے زیرو ٹالرینس کا لفظ استعمال کیاگیا۔ و درخواست گزار کے وکیل کو مزید تیاری کی ساتھ عدالت آنے کی ہدایت، سماعت 22دسمبرتک ملتوی کر دی تھی اب اس کیس کی سماعت 22 دسمبر کو دوبارہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :