ہر کوئی اپنی اپنی کامیابی کیلئے دوڑ رہا ہے کسی کو فلم انڈسٹری کی ناکامی کی کوئی فکر نہیں ‘میرا

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:40

ہر کوئی اپنی اپنی کامیابی کیلئے دوڑ رہا ہے کسی کو فلم انڈسٹری کی ناکامی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ فلموں کے مقابلے میں سٹیج ڈراموں میں کام کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے‘ ہر کوئی اپنی اپنی کامیابی کیلئے دوڑ رہا ہے کسی کو مجموعی طور پر فلم انڈسٹری کی کامیابی کی فکر نہیں ہے اور اسی وجہ سے آج فلم انڈسٹری میں ”ہو“ کا عالم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکار ہ میرا نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ فلموں کے مقابلے میں ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے مگر کوئی بھی کام جب لگن سے کیا جائے تو مشکل نہیں رہتا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسے بدقسمتی کہا جائے یا کچھ اور کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ہر کوئی اپنی کامیابی کیلئے تو دوڑتا ہے مگر فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے مجموعی طور پر کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :