شہرت اور دولت کیلئے ملک کی عزت پر آنچ نہیں آنے دوں گی‘ عمائمہ ملک

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:40

شہرت اور دولت کیلئے ملک کی عزت پر آنچ نہیں آنے دوں گی‘ عمائمہ ملک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) نامور اداکارہ عما ئمہ ملک نے کہا کہ کچھ لڑکیاں شہرت اور دولت کے حصول کیلئے نہ صرف اپنی بلکہ ملک کی عزت بھی دا پر لگا دیتی ہیں‘ میں کبھی ایسا نہیں کرنا چاہوں گی‘بلکہ میں اپنے کام سے بیرون ملک وطن عزیزکانام روشن کرنا چاہتی ہوں اور کیا بھی ہے جس پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمائمہ ملک نے کہا کہ میں کبھی خاندان او ر ملکی عزت کے خلاف کچھ ایسا نہیں کروں گی پھر میری ماں نے ساتھ دیا سب لوگوں کے سوالات کا سامنا کیاکیونکہ شوبز کو لوگ غلط سمجھتے ہیں جبکہ اچھائی برائی ہر فیلڈ میں ہے اس فیلڈ میں جیلسی بہت زیادہ ہے ماڈلنگ اور فیشن کی دنیا ایکٹنگ سے مختلف ہے اس میں مخالفت بہت زیادہ ہے لیکن میں کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتی اپنے آپ میں مگن رہتی ہوں۔