تنازعات کسی بھی فلم کی شہرت پر اثرانداز نہیں ہوسکتے ‘ شاہ رخ خان

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:46

تنازعات کسی بھی فلم کی شہرت پر اثرانداز نہیں ہوسکتے ‘ شاہ رخ خان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈسپر سٹار شاہ رخ خان کو گزشتہ ماہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی خلاف بیا ن دینے کی بنا پر تاحال شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حال ہی میں مہاراشٹرا نونرمان سینا کی طرف سے سپر سٹار کی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے تنازعات کسی فلم کے نام اور شہرت پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں اپنے پرستاروں کی محبت پر کامل یقین ہے کہ وہ لازماً انکی فلم دیکھنے کیلئے آئیں گے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔واضح رہے روہت شیٹی کی دل والے میں شاہ رخ خان ، کاجول ، ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔شاہ رخ خان کی دل والے رواں سال 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :