کوٹ ڈیجی کے قریب نہرمیں ڈوب کر60سالہ عورت جاں بحق

جمعرات 17 دسمبر 2015 14:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) کوٹ ڈیجی کے قریب نہرمیں ڈوب کر60سالہ عورت جاں بحق ہوگئی نعش کی تلاش جاری ہے تفصیلات کے مطابق کنب تھانے کی حدود میں 60سالہ عورت زوجہ نظرعلی چانڈیو علی نہرمیں ڈوب گئی جس کی نعش تاحال برآمد نہیں کی جاسکی تھی بتایا جاتا ہے کہ عورت پیرپھسلنے سے نہرمیں گرگئی ،گوٹھ بہارچانڈیو کی رہائشی تھی۔