ٹی ٹونٹی کرکٹ سٹہ بازوں کی جنت بن گئی

جمعرات 17 دسمبر 2015 14:15

ٹی ٹونٹی کرکٹ سٹہ بازوں کی جنت بن گئی

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) مختصر طرز کی تیز کرکٹ سٹہ بازوں کی جنت بن گئی ، ون ڈ ے اور ٹیسٹ کرکٹ کو دیمک کی طرح چاٹنے لگی ، بھارت اور بنگلا دیش کے بعد جنوبی افریقی ایونٹ بھی سٹہ بازوں کے نشانے پر آگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے بعد اب جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 ایونٹ کو بھی فکسرز نے نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، اس کا انکشاف پروٹیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک شخص کو معطل کیے جانے سے ہوا، اینٹی کرپشن یونٹ نے اسے میچ فکسڈ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جس کے بعد معطل کردیا گیا۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص پر 2015 کی ٹوئنٹی 20 چیلنج سیریز میں فکسنگ کی کوشش یا اس حوالے سے اثر انداز ہونے کا چارج عائد کیا گیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات میں مذکورہ شخص نے کوئی مددکی نہ ہی کوئی مناسب وجہ بتا پایا، عبوری معطلی کی وجہ سے وہاب کسی بھی حیثیت میں بورڈ، نیشنل کرکٹ فیڈریشن یا اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے میچز یا تقریب میں شریک نہیں ہوسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :