کراچی : رینجرز کے اختیارات میں کمی ، تاجر برادری کا سندھ اسمبلی کے گھیراو کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 15:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : رینجرز اختیارات محدود کرنے کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے. تاجر برادرری کی جانب سے نکالی گئی ریلی کےشرکا نے پاکستان چوک سے سندھ اسمبلی جانے اور اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر رکھا ے .

(جاری ہے)

تاجر برادری کے احتجاج اور اعلان کے پیشٍ نظر سندھ اسمبلی جانے والے تمام راستے بند کر دئے ہیں، تاجر برادری کی ریلی میں موجود مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ رینجرز کے پہلے والے اختیارات بحال کیے جائیں. انہوں نے موقف اختیار کیا کہ رینجرز کے اختیارات میں کمی سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے لہٰذا رینجرز اختیارات کو پہلے ہی کی طرح بغیر کسی ردو بدل کے بحال کیا جائے.

متعلقہ عنوان :