نیب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے جسمانی ریمانڈ میں7 روز کی توسیع کر دی

جمعرات 17 دسمبر 2015 15:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) نیب عدالت کراچی نے سرکاری زمینوں پر قبضے سمیت کرپشن کے5الزمات میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی ہے اور انہیں نیب کے حوالے کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرشریک ملزمان سوئی گیس کمپنی کے ایم ڈی سہیل صدیقی اور شعیب وارثی کے ہمراہ سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا ہے ،نیب حکام کی جانب سے کیس کی تفتیش کے لیے ملزم کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت میں ریمانڈ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف دیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت خراب ہے انہیں ماہر نفسیات کو دیکھانے کی ضرورت ہے جس پر عدالت نے کہا جب دیکھانے کی ضرورت تھی دیکھا دیا گیا تھا اب ان کا علاج چل رہا ہے ، عدالت نے نیب حکام کی 15دن کی استدعا مستر دکرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں7 روز کی توسیع کر دی ہے ، ملزم کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ،عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ دوران حراست جن ادویات کی ضرورت ہے وہ نہیں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ دوائیاں نہ ملنے کی وجہ انکی ٹانگوں پر زخم پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے واش روم جانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے زیادہ اثر والی ادویات دی جا رہی ہیں جن سے میرے پاؤں میں زخم پڑ گئے ہیں ،واضح رہے ڈاکٹر عاصم حسین ضیاالدین ہسپتال کی زمین کے کیس اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے سمیت دیگر 5کرپشن کیسز میں نیب حکام کی حراست میں ہیں اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :