یو پی کی خواتین کے پینل کا ”بگ باس9“کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

جمعرات 17 دسمبر 2015 16:05

یو پی کی خواتین کے پینل کا ”بگ باس9“کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

لکھنوٴ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء)بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ایک پینل کی طرف سے سپر سٹار سلمان خان کے رئیلٹی ٹی وی شو ”بگ باس9“ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خواتین کے پینل کی چیف زرینہ عثمانی کی طرف سے انفارمیشن این براڈ کاسٹنگ منسٹری کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زرینہ عثمانی کی طرف سے لکھے گئے خظ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپر سٹار کے شو میں خواتین ممبران کے خلاف مرد ممبران کے منفی رویے اور نا زیبا الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

زرینہ نے آئی اے این ایس کو انٹرویو میں بتایا کہ شو کی گزشتہ قسط میں میل ممبران کوخواتین ممبران پرزبانی اور جسمانی تشدد کر تے ہوئے دکھایا گیا جو کسی صورت درست نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خط کی نقول دی نشنل وومن کمیشن اور وومن اینڈ چائلڈ ویلفیئر منسٹری کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں