مندنا کریمی ”سلطان“ میں سلمان خا ن کی ہیروئن بنیں گی

جمعرات 17 دسمبر 2015 16:05

مندنا کریمی ”سلطان“ میں سلمان خا ن کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء)سپر سٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ واضح رہے تاحال یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی ”سلطان“ کیلئے ہیروئن کی تلاش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں سلمان خان کی ہیروئن کیلئے اداکارہ دیپکا پڈکون ، پرینیتی چوپڑا اور کریتی سینن کے نام زیر غور رہے ہیں تاہم ان میں سے کسی کو فائنل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سلطان میں سلمان خان کی ہیروئن کیلئے آجکل بگ باس 9میں شرکت کرنے والی رکن مندنا کریمی کا نام زیر غور ہے۔یاد رہے بگ باس کے گھر والے کئی ایک مرتبہ سلمان خان کے مندنا کریمی کی جانب جھکاوٴ کی شکایت کر چکے ہیں۔ مندنا کریمی بگ باس میں شرکت سے قبل بولی ووڈ فلم ”بھاگ جونی“ میں اداکاری کے جو ہر دکھا چکی ہیں۔علاوہ ازیں وہ اپنی نئی آنے والی فلم ”کیا سپر کول ہیں ہم3“میں تشار کپور اور آفتاب شیوداسانی کے ساتھ نظر آئیں گی