خوش رہنے کیلئے ورزش کرتا ہوں ‘ انیل کپور

جمعرات 17 دسمبر 2015 16:05

خوش رہنے کیلئے ورزش کرتا ہوں ‘ انیل کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار انیل کپور کا کہنا ہے کہ وہ کھانے کے بے حد شوقین تاہم وہ ورزش بھی باقاعدگی سے کرتے ہیں۔ اداکار نے ویڈیو لنک کے زریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ورزش کرنے کے بعد بہت اچھا محسوس کرتے اور خوش رہتے ہیں۔اداکا ر کا کہنا تھا کہ وہ عمر کے اس حصے میں خود کو جتنا چاک و چوبند محسوس کرتے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اداکا ر نے میڈیا کو بتایا کہ ورزش انکی زندگی کے اہم ترین پہلووٴں میں سے ایک ہے۔انیل کپور نے بتایا کہ وہ آجکل اپنی ایکشن ڈرامہ ٹیلی ویڑن سیریز”24“کے دوسرے سیزن شوٹنگ مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ مذکورہ سیریز کی تمام تر شوٹنگ ممبئی میں ہی مکمل کی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ اس مرتبہ انکے پرستار انھیں ایک نئے انداز میں دیکھیں جو یقیناًانکی امیدوں پر پورا اترے گا