پی سی بی نے ماسٹر چیمپئنز لیگ کھیلنے والے قومی کرکٹر ز کے لیے شرائط عائد کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 دسمبر 2015 16:30

پی سی بی نے ماسٹر چیمپئنز لیگ کھیلنے والے قومی کرکٹر ز کے لیے شرائط ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اگلے سال متحدہ عرب امارت میں شیڈول ماسٹر چیمپئنز لیگ کھیلنے والے قومی کرکٹر ز کے لیے شرائط عائد کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام کے مطابق اگر کسی کرکٹر ز نے ان شرائط کی خلاف ورزی کی تو اسے جرمانے یا پابندی کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ، مذکورہ کرکٹر ز ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کرتے ہیں اور پی سی بی انہیں ان کرکٹر زسے معاہدے ختم کر نے کا بھی کہ سکتاہے ۔

پی سی بی حکام کے مطابق کوچنگ سٹاف بھی اجازت کے بغیر ماسٹرز لیگ کے حکام سے رابطہ نہیں کرسکے گا ۔ ذرائع کے مطابق لیگ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز میں عبدالرزاق ، یاسر حمید ، رانا نوید الحسن ،توفیق عمر اور اظہر محمود شامل ہیں ۔ ماسٹر چیمپئنز لیگ 28جنوری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :