شہداء اے پی ایس پشاور نے اپنی جان قربان کرکے دہشت گردی کیخلاف قوم کو متحد کردیا، سینیٹر قیوم سومرو
دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے ،دہشت گردی کے خلاف کراچی پولیس کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ،غلام قادر تھبیو
جمعرات 17 دسمبر 2015 17:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) سنیٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاکہ ہے کہ شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور نے اپنی جان کی قربانی دیکر دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد و منظم کردیا 16دسمبر 2014ء کو پشاور کی درسگاہ میں پیش آنے والا دلخراش واقعے نے پوری قوم کو غم ذدہ کرگئی دہشت گردوں نے ہمارے ننھے پھولوں اور مستقبل کے معماروں کو جس بے دردی سے قتل کیا وہ ناقابل معافی ہے پوری قوم آج متحد ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ان خیالات کا اظہار سنیٹرعبدالقیوم سومرو نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ اور حاجی صالح محمد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کے نام ایک شام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈی آئی جی کراچی غلام قادری تھیبو ،وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری ،ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ،سفیر امن اورنگزیب سلطان ،کرن آفتاب ،فرحت عزیز،آصف علی قریشی ،ڈاکٹر محمد ذادہ،ڈاکٹر محمد عارف ،شہزاد احمد ،سید وقاص ،بشیر احمد چنا ،پرویز عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا سنیٹر عبدالقیوم سومرو نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہمیں اُن معصوم شہداء کے لہو سے عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیکورٹی ادارے اور قوم متحد ہیں انشا اﷲ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیتے گے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سندھ پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں تقریب سے اپنے خطاب میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ سفیر امن اورنگزیب سلطان نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک پرچم کے سائے تلے اﷲ ،رسول ﷺ اور قرآن پاک کو مانتے ہوئے معصوم شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کی شہادت کے دن کے موقع پر آج یہ عہد کریں کہ آج کے بعد تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں بالخصوص پاکستان کی عوام اپنے دلو ں سے نفرتیں نکال کر پاکستان کی ترقی اور بقا کے لئے کام کرینگے پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان نہیں تو ہمارا وجود کچھ بھی نہیں انہوں نے کہاکہ شہداء آرمی پبلک اسکول نے اپنی جان کی قربانی دیکر ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ علم کو فروغ دیکر ہی ہم اپنے پیارے وطن سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرسکتے ہیں اﷲ تعالیٰ آرمی پبلک اسکول کے شہداء سمیت دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے ہمارے فوجی جوانوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہمیں ان کے مشن کی تکمیل کی توفیق دے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.