پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کراچی کی تنظیم تحلیل ،25دسمبر کو آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جائیگا،بیرسٹر راجہ خلیق الزماں
جمعرات 17 دسمبر 2015 17:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سندھ کے صدر بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری کی صدارت میں یوتھ ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی و ضلعی عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں شہداء 16دسمبر2014ء آرمی پبلک اسکول پشاور کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
اجلاس میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیتے ہوئے یوتھ ونگ کے کردار کو سراہا گیا اور ضلعی تنظیموں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس کے دوران کراچی ڈویژن کی تنظیم کے مسلسل غیر فعال رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کی مکمل تنظیم کو تحلیل کردیا گیا ہے جبکہ موجودہ ضلعی تنظیمیں اپنی جگہ فعال رہیں گی جبکہ 25دسمبر 2015ء کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے مانسہرہ کالونی ضلع ملیر میں منعقدہ جلسہ عام میں کراچی ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا با ضابطہ اعلان کیا جائے گا اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کوئی شخص یا گروہ یوتھ ونگ کے نام سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے فارم بیچنا یا شناختی کارڈ بنوانے یا پارٹی ممبر شپ کے لئے پیسے مانگنا شامل ہیں ان کا پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ایسے عناصر کی اطلاع یوتھ ونگ کے صوبائی دفتر پاکستان مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں کی جائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.