سندھ حکومت نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے رینجرز کے اختیارات محدود کئے ہیں ،نجیب اﷲ خان نیازی

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر ومرکزی نائب صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان و صدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن نجیب اﷲ خان نیازی نے چیئرمین ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے رینجرز کے اختیارات محدود کئے ہیں ، جبکہ موجودہ صورتحال کے تحت رینجرز کو مزید فری ہینڈ دینا چاہیے تھا تاکہ کرپشن کے ذریعے دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے والی رقم کا سدباب کیا جا سکتا ۔

سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو غیر فعال بنانے کیلئے اختیارات محدود کرنے کا ڈرامہ کیا ہے جیسے مسترد کرتے ہیں بلکہ سختی کے ساتھ اس عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔ رینجرز کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں نورا کشتی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کسی بھی نورا کشتی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی رینجرز کی قربانیو ں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جا ئیگا ۔ سندھ اسمبلی میں پیش قرارداد آئین کے منافی ہے جس میں اپوزیشن کو بحث بھی نہیں کرنی دی گئی ماضی کی روایات اپناتے ہوئے جس طرح رات کے اندھیرے میں آرڈینیس منظور کرلئے جاتے تھے اسی طرح رینجرز کے اختیارات محدود کرکے کراچی کے امن پر شب خون مارا گیا ہے۔

نجیب اﷲ خان نیازی نے مطالبہ کیا کہ رینجرز کے وقار کو مجروح نہ ہونے دیا جائے اور اپنے منظور نظر افراد کو بچانے کے لئے اکثریت ہونے کا فائدہ نہ اٹھایا جائے یہ جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کی آڑ میں ڈیموکرٹیک مارشل لا کہلایا جائے گا۔اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ کرپشن کی رقم دہشت گردی اور ان کے سہولت کاروں کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ کراچی میں دہشت گردی اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :