بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری بھی ہندو انتہا پسندوں کیخلاف بول پڑے

بھارت میں کوئی مسئلہ ہوا تو پاکستان آ جاؤنگا‘دنیا کا کوئی مذہب معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے کی اجازت نہیں دیتا‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:48

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری بھی ہندو انتہا پسندوں کیخلاف بول ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری بھی ہندو انتہا پسندوں کیخلاف بول پڑے ہیں اور کہا ہے کہ دنیا کا کوئی مذہب معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ‘بھارت میں کوئی مسئلہ ہوا تو پاکستان آ جاؤں گا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے کی اجازت نہیں دیتا ‘ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں بھارت میں بھی اس کی اجازت ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ گائے کے گوشت پر ہنگامہ کرنے والے لوگ کم تعداد میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تھوڑے سے انتہا پسند ہیں جو پاکستان اور بھارت کو بدنام کر رہے ہیں مجھے شدت پسندون سے کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان آ جاؤں گا ۔

متعلقہ عنوان :