گورنر سندھ عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی ملاقات ،کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء )گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کراچی آپریشن کے علاوہ سندھ کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 12ربیع الاول کے موقع پر شہر قائد میں شر پسند عناصر کی جانب سے تخریب کاری کا خدشہ ہے لہٰذا گورنر عشرت العباد اور ڈی جی رینجرز کے درمیان ملاقات میں اس موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر بھی بات کی گئی۔