بگ بیش کے افتتاحی میچ میں سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کو36 رنز سے شکست دیدی

سڈنی تھنڈر کے مائیک ہسی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:59

بگ بیش کے افتتاحی میچ میں سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کو36 رنز سے شکست دیدی

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء)آسٹر یلوی کرکٹ لیگ بگ بیش کے افتتاحی میچ میں سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کو36 رنز سے شکست دیدی۔سڈنی سکسرز کی ٹیم159رنز کے ہدف کے تعاقب میں19.5اوورز میں122رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،سڈنی سکسرز کی جانب سے مچل لمب34بریڈ ہیڈن اورجوہن بوتھا 13،13 اور جیکسن برڈ 14رنز بنا کر نمایاں بلے باررہے۔سڈنی تھنڈر کے جانب سے شین واٹسن اور اینڈرے رسل نے 3,3 اور کلنٹ مئکی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،سڈنی تھنڈر کے مائیک ہسی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بگ بیش لیگ کے افتتاحی میچ میں سڈنی تھنڈر نے ٹاس جیت کر پپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

سڈنی تھنڈر کی جانب سے مائیک ہسی نے 80،بن ہورر نے 30،شین واٹسن 16اور جیک کیلس نے 15رنز سکور کئے،سڈنی سکسرز کی جانب سے بولنجر ،ایبٹ ،نتھن لیوئن اور لا فورڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔159رنز ہدف کے تعاقب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم 19.5اوورز میں 122رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سڈنی سکسرز کی جانب سے مچل لمب34بریڈ ہیڈن اورجوہن بوتھا 13،13 اور جیکسن برڈ 14رنز بنا کر نمایاں بلے باررہے۔سڈنی تھنڈر کے جانب سے شین واٹسن اور اینڈرے رسل نے 3,3 اور کلنٹ مئکی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔