پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائربیس ارب 70کروڑ93لاکھ ڈالرریکارڈسطح پک پہنچ گئے

جمعرات 17 دسمبر 2015 18:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائربیس ارب 70کروڑ93لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جوایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان کی طویل مدت سرمایہ کاری سے تیس کروڑ ڈالر ملنے کے بعدزرمبادلہ کے ذخائراس سطح تک پہنچے ہیں ان میں سے15ارب71کروڑ93لاکھ ڈالر سٹیٹ بنک جبکہ 4ارب 99کروڑ ڈالر دوسرے بنکوں کے پاس ہیں اس طرح ان ذخائرکی مجموعی مالیت20ارب70کروڑ93لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے حالیہ پریس کانفرنس میں رواں سال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرکو21ارب ڈالر لے جانے کے عزم کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :