انسداد پولیو مہم، مائیکرو پلان پر موثر عملدرآمد کرنے کی ضرور ت ہے،کمشنر کراچی
تین اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد، عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں کی بریفنگ
جمعرات 17 دسمبر 2015 18:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 دسمبر سے شروع ہونے والی چار روزہ مہم کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت یونیسف اور انسداد پولیو کے لئے قا ئم بل گیٹس ادارے کے نمائندے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر عثمان چاچٹر ،ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو، ای ڈی او ہیلتھ ظفر اعجاز ایمر جنسی آپریشن سینٹر اور وزیر اعلی سندھ کے پولیو سیل کے فوکل پرسن احمد علی شیخ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور دیگر نے شر کت کی۔
۔انھوں نے کہا یونین کونسل میڈیکل افسران کا کر دار موثر بنانے کی ضرور ت ہے۔اجلاس میں یو سی ایم اوز سے مختلف شکایات کی نشاندی کی گئی ۔(جاری ہے)
جس کی روشنی میں مختلف یونین کونسل میڈیکل افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ بعض کاتبادلہ کر کے ان کی جگہ ذمہ دار میڈیکل افسران کا تقرر کیا جا ئے گا اس سلسلہ میں تعاون کر نے والے عالمی اداروں کے نمائندوں نے اجلاس کو مختف تجاویز دیں۔
اجلاس نے یو سی ایم او ز کے کردار کو موثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا ۔ کمشنر نے اگلے ہفتہ یو سی ایم اوز کا ایک اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ تین اضلاع کورنگی ،وسطی اور جنوبی میں چا ر روزہ مہم ختم ہو گئی ۔مہم میں آٹھ لاکھ 54 ہزار 29 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں 94 فیصد ہدف حا صل ہوا ۔آٹھ لاکھ چھ ہزار 594 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے مائکروپلان پر موثر عملدرآمد ، انکار کر نے اور رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دینے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.