سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈیمالیشن اسکواڈ کی شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

جمعرات 17 دسمبر 2015 19:22

کراچی ۔ 17دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 دسمبر۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرجنرل ممتاز حیدر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں نے صدرٹاؤن میں پلاٹ نمبر1/18,R.Y.9 پرپانچویں منزل کے آرسی سی کالمز،پلاٹ نمبر 15/3,W.Oپرچھٹی منزل کی ٹیئرگارڈچھت ،پلاٹ نمبر 37,R.B رام باغ کوارٹرزپر پانچویں منزل کی آرسی سی چھت وکالمزکو منہدم کردیاجبکہ اَپرگذری کے علاقے میں پلاٹ نمبر 153شیٹ نمبر 2پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں کومنہدم اورپلاٹ نمبر 279شیٹ نمبر 1کے گراؤنڈفلور پر غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈیمالیشن ٹیم نے جمشید ٹاؤن کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر13.Bبلاک 6پر دوسری اورپلاٹ نمبر 265.C بلاک 6پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،بلاک 2میں لازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی پر پلاٹ نمبر60-O، پلاٹ نمبر 57-Pاور پلاٹ نمبر 184-Eکے گراؤنڈفلور پر غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کردیاجبکہ جمشید ٹاؤن میں مزید کاروائی میں پلاٹ نمبر 456بلاک 3جمشید کوارٹرز پرکارپارکنگ کی جگہ پرآرسی سی چھت،پلاٹ نمبر 112جمشید کوارٹرز کی پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر S.A90بلاک 8کے اے سی ایچ ایس پر چوتھی منزل کی ٹی آر گارڈ چھت ودیواروں کومنہدم کردیاجبکہ محمود آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر905گلی نمبر 17-Aچوتھی منزل کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ، پلاٹ نمبر594نمبر5 اور پلاٹ نمبرC-174محمودآبادنمبر 2پرکالمزاورزیرزمین پانی کے ٹینک کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر1337گلی نمبر 11 پر بنیادی تعمیرات کومسمار کردیاگیا۔

دریں اثناء گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر A-94بلاک9 کی تیسری منزل اورپلاٹ نمبر R-227بلاک9 کے گراؤنڈفلور چھت کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ،گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبر99،پی آئی بی پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبرA-281,67 5اسکیم 24پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 89بلاک 3مقبول سی ایچ ایس پر غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

مزید براں لیاقت آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر451بلاک 5دوسری منزل کی آرسی سی چھت ودیواروں اور ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 4-11بلاک 2-Eپر چوتھی منزل کی دیواروں کومنہدم اور پلاٹ نمبر6/1بلاک 2-Aکو سربمہرکردیاجبکہ مختلف ڈیمالیشن ٹیموں نے مزید کاروائی کرتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن میں پلاٹ نمبر C-23سیکٹر8-Aالحبیب اسکیم 33کے گراؤنڈفلور کی آرسی سی چھت ،پارٹیشن دیواروں اور نیوکراچی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر R-93سیکٹر11-C/1پر پہلی منزل آلٹریشن آرسی سی چھت اورزینہ کی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :