سوئنگ کے سلطان نے اپنی بیٹی کا نام عائلہ رکھنے کی وجہ بتا دی

عائلہ کا مطلب چاند کی روشنی ہے، میری بیٹی دسمبر 2014ء کے پشاور سانحہ کے سیاہ دن میں میرے لئے روشنی کی کرن ثابت ہوئی اس لئے نام رکھا ، وسیم اکرم

جمعرات 17 دسمبر 2015 19:42

سوئنگ کے سلطان نے اپنی بیٹی کا نام عائلہ رکھنے کی وجہ بتا دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 دسمبر۔2015ء) وسیم اکرم نے اپنی بہترین باؤلنگ اور کمنٹری کی بدولت شائقین کرکٹ کو ہمیشہ اپنا گرویدہ بنائے رکھا، لیکن اپنی بیٹی عائلہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرکے انھوں نے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک محبت کرنے والے والد بھی ہیں۔ ٹویٹر پر شیئر کی گئی اِس تصویر میں دونوں باپ بیٹی ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی دوسری ٹوئیٹ میں kidsforlife# کے ہیش ٹیگ کے ساتھ وسیم اکرم نے اپنے فینز کو بتایا کہ انھوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کا نام عائلہ رکھا، جس کا مطلب چاند کی روشنی ہے، کیونکہ دسمبر 2014 کے اس سیاہ وقت میں وہ ان کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوئی۔عائلہ کی پیدائش پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے تقریبا دو ہفتے بعد 28 دسمبر 2014 کو ہوئی تھی۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اس ٹویٹر گفتگو میں حصہ لیا اور اپنے شوہر کو یاد دلایا کہ ان کی بیٹی ایک سال کی ہونے والی ہے اور اب ان کے فینز کو توقع ہے کہ عائلہ کی سالگرہ کی تقریب بھی نہایت شاندار ہوگی۔وسیم اور شنیرا اکرم اکثرو بیشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی سرگرمیوں کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :